(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے بصورت دیگر اسرائیلی بلدیہ اس کو مسمار کرے گی اور اس پر آنے والے اخراجات گھر کے مالک کو ادا کرنے ہوں گے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر کے رہائشی عمار ناصر کے گھر پر دھاوا بولا اور اس کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے آئندہ منگل تک خود مسمار کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ناکامی کی صورت میں اسرائیلی بلدیہ اس کے گھر کو مسمار کرے گی اور اس پر آنے والے اخراجات جو ہزاروں شیکل میں ہوں گے وہ عمار ناصر کو ادا کرنا ہوں گے ۔
عمار ناصر اس گھر میں اپنے چار بچوں اور بیوی کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے رہائش پزیر ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی بلدیہ نے گزشتہ ہفتے عمار ناصر کے بھائیوں ، مہر اور محمد کے گھروں کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کردیا تھاجس کے بعد یہ پورا خاندان سخت سردی میں بے گھر ہوگیا ہے ۔