(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی ریاست کی جانب سے نہتے مظلوم فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا جاتا ،صیہونی ریاستی کی بے جا پابندیوں کے تحت گزشتہ ماہ بارہ فلسطینی باشندوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا۔
فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور تمام سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، روکے گئے فلسطینی باشندوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے۔
فلسطینی شہریوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عاید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا تسلسل ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اوراُنہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان پر سفری قدغنیں عاید کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ماہ الکرامہ گذرگاہ سے 12 فلسطینی شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔54 ہزار فلسطینیوں کی آمد ورفت ہوئی۔ گذشتہ ہفتے18 ہزار 110 فلسطینی بیرون ملک سفرپر روانہ ہوئے جب کہ 36 ہزار 745 بیرون ملک سے غرب اردن داخل ہوئے۔