(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست نے فلسطینیوں پر زمین تنگ کردی، انتظامی قید ، بے جا گرفتاریاں قتل عام اور اپنے ہی گھروں سے بے دخل کرنے کے بعد اب بیرون ممالک سفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑمیں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہےاس دوران فلسطینی پولیس نے 138 مشتبہ ملزمان کو بیرون ملک فرار سے روکا۔ فلسطینیوں کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے گذرنے کی اجازت دی گئی۔
اس دوران صہیونی فوجیوں نے متعدد مشتبہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوج نےمتعدد فلسطینیوں کو جرائم میں ملوث ہونے کی پاداش میں حراست میں لے لیا۔فلسطینی شہریوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عاید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا تسلسل ہیں