(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی وباء کورونا وائرس نے صیہونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران 9 ہزار سے زائد صیہونیوں کو متاثر اور 66 کو ہلاک کردیا، مہلک وائرس سے مرنےو الے صیہونیوں کی مجموعی تعداد37000سے تجاوز کرگئی۔
ذرائع کے مطابق صیہونی ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کورونا کے مزید 9025 کیسز کی تصدیق کی گئی جبکہ مزید 66 مریض ہلاک ہوئے جس کےبعد عالمی وباء سے مرنے والوں کی تعداد 37070 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز لیے گئے ٹیسٹوں میں سے7 اعشاریہ 2 فی صد مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئےجس کے بعد اسرائیل میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنےسےاب تک 512869افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 78215ہے1042 متاثرہ افرادکی زندگی اس وائرس سے خطرے میں ہے جن میں سے 320 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔