• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صیہونی ریاست میں نئی حکومت سازی کیلئے کوششیں جاری

ہفتہ 26-10-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی ریاست میں نئی حکومت سازی کیلئے کوششیں جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)   بلیووائٹ پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نئی حکومت سازی کیلئے لیکوڈ کے ساتھ کوئی درمیانی راہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عبرانی میڈیا رپورٹس کے  مطابق صیہونی ریاست اسرائیل میں حالیہ انتخابات میں برتری حاصل کرنے والی جماعت ‘یلو وائٹ’ اتحاد کے سربراہ اور سابق اسرائیلی آرمی چیف بینی گینٹز نے حالیہ شکست کھانے والی لیکوڈ پارٹی کے صدر اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے کہا ہے کیہ وہ حکومت کی شمولیت کے لیے اپنی مقرر کردہ شرائط سے دستبردار ہوجائیں تو حکومت سازی میں ان کی شمولیت کی گنجائش پیدا ہوسکتی ہے۔

بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ وہ نیتن یاھو اور ان کی جماعت کے ساتھ حکومتی اتحاد کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے حکومتی اتحاد کے لیے کوئی درمیانی راہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 17 ستمبر 2019ء کو اسرائیل میں کنیسٹ کے دوسری بار ہونے والے انتخابات میں نیتن یاھو اور بینی گینٹز کی جماعتیں قریب قریب نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ نے کنیسٹ کے انتخابات میں 32 اور جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹزکے یلو وائٹ پارٹی نے 33 نستیں حاصل کی تھیں۔بنجمن نیتن یاھوکو صدر ریولین نے حکومت کی تشکیل کی دعوت دی تھی تاہم وہ مخلوط حکومت بنانے میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد اب بینی گانٹز کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دی گئی ہے۔

Tags: بلیووائٹ پارٹیبینی گیٹنزکنیسٹلیکوڈ پارٹینیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.