(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اس وقت صیہونی جیلوںمیں 20 سال قید کے 50 فلسطینی قیدی ہیں جبکہ آئندہ دو سال 20 سال قیدکی سزاکاٹنے والے فلسطینیوں کی تعداد 300 تک پہنچ جائے گی۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے ڈائریکٹر عبدالناصر فروانہ نے بتایا ہے کہ صیہونی ریاست جس طرح فلسطینیوں کے خلاف غیرانسانی اقدامات کے ساتھ انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے اس کے تناظرمیں آئندہ دوسالوں کے دوران صیہونی جیلوں میں عمر قید کاٹنے والے فلسطینیوں کی تعداد 300 سے تجاوزکرجائے گی ۔
انھوں نے بتایا کہ قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں میں سے 500 سے زائد قیدی گذشتہ 15 سال یا اس سے زائد عرصے سے پابند سلاسل ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں چھ ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں سیکڑوں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور انھیں قابض ریاست کی 23 مختلف قید خانوں میں ڈالا گیا ہے جہاں وہ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں ۔