(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی قیدمیں اسرائیلی جیلر نے انتہائی بیمار فلسطینی قیدی جو بیماری کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھا اس کے کمرے میں مرچوں اور کیمائی مادوں سے تیار کردہ زہریلی گیس کا اسپرے کردیا جس کے باعث فلسطینی مریض قیدی کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار’معاریو’ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج اور جیل اہلکاروں نے اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں قید ایک فلسطینی قیدی سامر عرابید کے کمرے مرچوں کا اور کیمیائی مواد سے تیار کردہ گیس کا اسپرے کیا جس کے نتیجے میں اسیر کی صحت مزید تشویشناک ہوگئی ہے۔
عبرانی اخبارکے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جیل کے کمرے پر زہر یلی گیس کے اسپرے کے بعد ڈاکٹر فوری حرکت میں آئے اور انہوں نے قیدی سامر عرابید کو وہاں سے باہر نکالا۔اسرائیلی جیل اسپتال کے سیکیورٹی عملے کا کہنا ہے کہ قیدی کے کمرے پر زہریلی گیس کا اسپرے غلطی کا نتیجہ ہے۔ ایک مریض پر ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
خیال رہے کہ سامر عرابید گذشتہ کئی روز سے اسرائیلی جیل کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں انہیں صہیونی خفیہ اداروں کے جلادوں کے وحشیانہ تشدد کے بعد حالت تشویشناک ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا ہے۔