(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج کی بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں رات گئے کارروائیاں، متعدد فلسطینیوں کوگھروں سے اغواء کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی افواج نے رات گئے مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے مشرقی شہر جانین کے علاقے العیسویہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولا اور چار نوجوانوں عمران الکبیر، علی السنواری، احمد حکیم اورعبداللہ کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔
دوسری جانب صیہونی افواج نے جانین میں کے مضافاتی علاقے "مرکا” میں فلسطینیوں کے گھروں پرحملہ کیا لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے بعد 15 سالہ بلال اور اس کے بھائی خالد کو اغوا کرلیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس میں مقیم فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں شدت اختیار کرگئی ہیں، حالیہ ہونے والی صیہونی کارروائیوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینی صیہونی جارحیت کا شکار ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد فلسطینی جس میں 200 کے قریب خواتین اور 5 سے زائد 20 سال سے کم عمر فلسطینی بچے انتظامی قید کے تحت صیہونی زندانوں میں قید ہیں