(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی افوج نے مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت لحم کے گاوں نحالین میں فلسطینیوں کے خیموں سے بنائے گئے عارضی گھر اور سولرپینل ضبط کرلیئے
اسرائیلی بربریت کے حوالے سے بیت لحم کے نواحی گاؤں نحالین کے ڈپٹی میئرھانی فانون نے بتایا کہ نحالین کے مشرقی علاقے میں صیہونی افواج نے دھاوا بولا اور فلسطینیوں کے عارضی گھروں کے طورپر استعمال ہونےو الے خیمے اور سولر پینلز کو ضبط کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ ظالمانہ اقدامات فلسطینیوں کو جبری علاقے سے نکالنے کی سازشیں ہیں، روازنہ کی بنیاد پر صیہونی افواج فلسطینیوں کو جبراور تشدد کا نشانہ بنا تی ہے جس کہ بنیادی مقصد علاقے کو خالی کرانا ہے اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات پر عمل کرنا ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر بھی اسی منصوبے کی کڑی ہے جس کےلئے فلسطینیوں سے انکی زمین چھینی جارہی ہے
