(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی شہر جنین میں درجنوں یہودی آبادکاروں کا صیہونی فوج کی سرپرستی میں فلسطینی آبادیوں پرحملے، فلسطینی املاک کو نقصان پہنچایا جبکہ ان کی پروپرٹیز پر اشعال انگیز نارے درج کیئے، صیہونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی درجنوں گرفتار کرلئے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق غیرقانونی طورپرقابض صیہونی آباد کاروں نےجینین کے علاقے نابلس روڈپر مقامی فلسطینی آبادی پر حملہ کیا اور شاہراہ پر سے گزرتی فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیزاور نفرت آمیز نعرےبازی کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ بعض کو گرفتارکرلیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال اس قسم کے پرتشد مظاہروں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے، حالیہ ہی صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی پراپرٹیز پر اشتعال انگیز نعرے درج کیئے جبکہ ان کی املا ک اور گھروں پر بھی نفرت انگیز اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے لکھے جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرکے طویل عرصے کیلئے قید کردیا گیا۔



