• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی آبادکاروں کا حملہ: 21 فلسطینی زخمی

درجنوں آبادکاروں نے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع فلسطینی دیہاتوں پر وسیع حملہ کیا، جس میں گھروں اور املاک کو نذر آتش کیا گی

منگل 21-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی آبادکاروں کا مسجد پر حملہ: نمازیوں سمیت نذر آتش کرنے کی کوشش ناکام+
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے آبادکاروں کی طرف سے قلقیلیہ کے شمال میں واقع دو فلسطینی گاؤں الفندق اور جینصافوط پر حملوں میں 21 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق درجنوں آبادکاروں نے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع فلسطینی دیہاتوں پر وسیع حملہ کیا، جس میں گھروں اور املاک کو نذر آتش کیا گیا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز بھی علاقے میں پہنچی اور ان فلسطینیوں پر فائرنگ کی جو حملے کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس حملے میں دو آبادکار شدید زخمی ہوئے، جب ایک اسرائیلی پولیس افسر نے انہیں فلسطینی سمجھ کر فائرنگ کی۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز نے مغربی کنارے کے شہروں اور گاؤں میں چھاپے مارنے، گرفتاریاں کرنے اور عوامی و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی پالیسی جاری رکھی۔

اس دوران، صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز نے قلقیلیہ کے عزون گاؤں پر بھی چھاپہ مارا، مسجد کو گھیر لیا اور نمازیوں کو اندر محصور کر لیا، جب کہ گاؤں کے درجنوں گھروں اور دکانوں کی تلاشی لی۔ اسی دوران، آبادکاروں نے بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع تقوع کے قریب فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے جار بیان میں کہا گیا ہے کہ آبادکاروں کا یہ حملہ "اس وقت ہوا ہے جب صیہونی آبادکاروں کے دہشت گردانہ حملے پورے مقبوضہ مغربی کنارے میں شدت اختیار کر گئے ہیں”۔

 حماس نے "آبادکاروں اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کو ہر سطح پر تیز کرنے” کی ضرورت پر زوردیا۔

Tags: آبادکاراسرائیلیحماسصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.