(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے بغیر کسی جرم کے فلسطینی بچے کو گھر میں گھس کر گرفتار کیااور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آزاد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ علی الصبح قابض ریاست اسرائیل میں بیت المقدس کے شہر الطور کے مقام پرصہیونی فوجی اہلکاروں نے فلسطینی گھر پر حملہ کر کے مکینوں کو زدوکوب کیا جبکہ کم عمر بچے مالک القرعاوی کو حراست میں لے لیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے بچے کو صبح سے رات تک صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کر دیا تاہم اب تک کی موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق قابض فوج کی حراست میں تشدد کے بعد آزاد کیے جانے والے بچے کے جرم کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔