(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کی غیر قانونی عدالت میں فلسطینی قیدی کے گھر کو منہدم کرنے کے احکامات دے دیے گیےجس کے بعد آج صبح صہیونی فوج نے قیدی کے گھر کو مسمار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں صہیونی فوج نے جنین کے قصبے طورہ میں فلسطینی قیدی محمدکبھا کے گھر کو مسمار کردیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی قیدی پر الزام ہے کہ 2 برس قبل انہوں نے ایک اور فلسطینی قیدی کمال ابو وعرکی صہیونی جیل میں شہادت کے رد عمل پر ایک یہودی بستی پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں درجنوں یہودی زخمی ہوئے تھے جسکے بعد قابض فوج نے صہیونی جیل میں فلسطینی اسیر محمدکبھا کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ صہیونی عدالت کی جانب سے ان کے گھر کی مسماری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔