• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صہیونی ریاست کے اپوزیشن لیڈر کے خفیہ دورہ امارات کا انکشاف

بدھ 09-01-2019
in صیہونیزم
0
صہیونی ریاست کے اپوزیشن لیڈر کے خفیہ دورہ امارات کا انکشاف
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے اپوزیشن لیڈر اور لیبر پارٹی کے سربراہ آوی گیبائی نے دسمبر 2018ء کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کا خفیہ دورہ کیا تھا۔یہ دورہ  امارات اور اسرائیل کے درمیان خفیہ تعلقات کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آوی گیبائی نے امارات کے دورے کے دوران متعدد اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات کی۔ اماراتی حکام اور اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کے درمیان فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن منصوبے بالخصوص امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے صدی کی ڈیل نامی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبرانی ٹی وی 2 کے مطابق گیبائی نے ابو ظہبی کا سفر اردن کے راستے کیا۔ وہ پہلے اردن کے دارالحکومت عمان گئے جہاں انہوں نے ملکہ عالیہ ہوائی اڈے سے جہاز کے ذریعے ابوظہبی کا سفر کیا۔

قبل ازیں امریکا میں امریکا ۔ اسرائیل تعلقات عامہ ’’ایپک‘‘ کے چیئرمین مورٹ فریڈمن نے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے دوران دو بار امارات کا دور کیا تھا۔

اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے امارات کے ولی عہد محمد بن زاید اور دیگر اعلیٰ حکومتی اور عسکری لیڈروں سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں نے ابو ظہبی کو اسلحہ کی فروخت اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Tags: ابو ظہبیاردنآرمی چیفاسرائیلامریکاخفیہ دورہعرب اماراتفلسطینمشرق وسطیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.