• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صدی کی ڈیل: سوڈان میں امریکا اسرائیل مخالف مظاہرے

جمعہ 31-01-2020
in صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صدی کی ڈیل: سوڈان میں امریکا اسرائیل مخالف مظاہرے
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکا کے نام نہاد امن  منصوبے  کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، صدی کی ڈیل کے خلاف سوڈان میں بھی مظاہرین سڑکوں پر آگئے ، امریکا اور اسرائیل مخالف نعرے باز ی کی۔

امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے پر عالمی سطح پر سخت رد عمل جاری ہے،  سوڈان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت نیشنل کانگرس کی جانب سے  جاری بیان میں امریکی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صریح جانب دارانہ اور فلسطینی قوم کے تاریخی، آئینی اور مسلمہ حقوق کی پامالی کا منصوبہ قرار دیا گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی منصوبے میں صرف اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی اور اس کوشش میں اقوام متحدہ کی قرارداوں، تنازعات کے حل کےحوالے سے بین الاقوامی قوانین اور فلسطینیوں اور اسرائیل کےدرمیان تنازع کے حل کے لیے پیش کردہ دیگر فارمولوں سے انحراف کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوڈان میں صدی کی ڈیل کے خلاف سیکڑوں افراد امریکی قونصل کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں امریکہ اور اسرائیل مخالف  نعرے بازی کرتے ہوئے جانبدارانہ نام نہاد امن منصوبے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

Tags: سوڈانسوڈان نشنل کانگریسصدی کی ڈیلنام نہاد امن منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.