(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترک صدرنے امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کو امن کی تباہی کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ امن نہیں مشرق وسطیٰ کی تباہی کا منصوبہ ہے۔
ملائیشیا منعقدہ القدس پارلیمنٹیرینز ایسوسی ایشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئےترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا پیش کردہ نام نہاد امن منصوبہ خطرناک سازشی منصوبہ ہے جس کو کسی بھی صورت آگے نہیں بڑھنے دیا جاسکتا، امریکا القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کے خطرناک عالمی ایجنڈے پر چل رہا ہے ، امریکی منصوبے سے خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے اس خطرناک منصوبے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرسکتے ہم مزید فلسطینی اراضی صہیونی ریاست میں شام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، امریکا اور اسرائیل مل کر فلسطین کو نیست ونابود کرنا چاہتے ہیں، ہم اسرائیلی ریاست کے دفاع کے لیے فلسطینی ریاست کے وجود کو ختم کرنے اور دو ریاستی حل کو ختم کرنے کی کسی سازش کو آگے نہیںبڑھنے دیں گے۔