• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

"صبراوشاتیلا”میں فلسطینیوں کا قتل عام ہرگز معاف نہیں کیاجائیگا،”حماس”

منگل 17-09-2019
in حماس, صیہونیزم, فلسطین
0
"صبراوشاتیلا”میں فلسطینیوں کا قتل عام ہرگز معاف نہیں کیاجائیگا،”حماس”
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے "صبراوشاتیلا” میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہونے والے فلسطینیوں کے قتل کے عام کو 37 سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ  فلسطینیوں کے قتل عام کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا۔

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس”کی جانب سے جاری ایک بیان میں 37 سال پیشتر1982ء میں لبنان میں "صبراوشاتیلا پناہ گزین کیمپ” پر صہیونی فوج کے ہاتھوں ڈھائی جانے والی قیامت کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا ہے کہ صبرا و شاتیلا میں فلسطینیوں کے قتل عام اور ان پر ہونے والی بربریت کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

صبرا وشاتیلا میں فلسطینیوں کا قتل عام کوئی ایک واقعہ نہیں تھا بلکہ ظلم کا یہ تسلسل آج بھی جاری ہے اور فلسطینیوں کو ہر روز ایک نئے صبرا اور شاتیلا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صبرااورشاتیلا میں اسرائیلی فوج نے جس بے دردی سے نہتے فلسطینیوں، معصوم بچوں، خواتین اور بوڑھوں کوذبح کیا گیا اسے کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا اورنا تاریخ فلسطینیوں کے قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم آئے روز صبرا وشاتیلا جیسے حالات سےگذر رہی ہے، فلسطینی قوم کی عزتیں، جان اور مال سب غیرمحفوظ ہیں اورصہیونی وحشی درندوں کی طرف فلسطینیوں کو مسل رہےہیں، ان کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کے بدترین مظاہرآج بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 16 اور17 ستمبر 1982ء  کو قابض صہیونی فوج نے  لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مہاجر کیمپ صبراو شاتیلا میں اسرائیلی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ہزارنہتے فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا تھا۔ شہداء کی اکثریت خواتین، بچوں اور بوڑھوں پر مشتمل تھی، اس واقعے کو آج 37 سال گذر چکے ہیں۔

Tags: "صبراوشاتیلا"حماسصبراوشاتیلا پناہ گزین کیمپصہیونی وحشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.