(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں شرپسند یہو دی آبادکاروں نے فلسطینی راہ گیروں پر حملے کئے دو فلسطینی باشندوں کو دبوچ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کےمطابق شرپسند یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور نابلس کےد رمیان فلسطینی علاقوں سے آنے والی شاہراہوں پر فلسطینی باشندوں کی گھاڑیوں پر پتھراؤ کیا ، شرپسند یہودی آبادکاروں نے غیر قانونی یہودی بستی معالیہ لیفونا کے ساتھ واقع اللبان الشرقیہ گاؤں کےجنوبی علاقے میں فلسطینیوں پر پتھراؤ کیا گھروں کے شیشے توڑدئے جبکہ دو فلسطینی باشندوں 39 سالہ دیاب ال بروج اور 40 سالہ حسین قابوس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک اور زرعی زمینوں پر حملے روزانہ کا معمول بن گیا ہے ، یہودی آباد کارفلسطینیوں کے باغات اجاڑدیتے ہیں جبکہ گھروں اور گاڑیوں پر اشتعال انگیز نعرے بھی درج کرتے ہیں ۔