(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے مسلمانوں کے خلاف ہر سطح پر مظالم جاری ، گزشتہ روز سیکڑوں یہودی شرپسند آبادکاروں نے حکومتی اراکین کی سرپرستی اور صیہونی فوج کی نگرانی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
گزشتہ روز صیہونی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 200کے قریب یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی، شرپسند یہودی آباد کار کے ساتھ 95 یہودی طلباء نے مسجد اقصیٰ میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے, یہودی آباد کار سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کے دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں یہودی آباد کار فوج اورپولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں روزانہ کی بنیاد پر یہودی آباد کار مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔