(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند یہودی آبادکاروں کا صیہونی فوج کی نگرانی میں حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر دھاوا ، جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ، صیہونی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہرنابلس کے پناہ گزین کیمپ "بلاطة ” میں شرپسند یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے صیہونی فوج کی نگرانی میں حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر دھاوا بولا ، اس موقع پر مقامی فلسطینیوں کو مزار کے احاطے پر تشدد انداز میں باہر نکالا گیا جس کے بعد صیہونی فوج اورفلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔
صیہونی فوج نے مشتعل فلسطینیوں کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے باعث متعدد فلسطینی زخمی جبکہ کئی بے ہوش ہوگئے ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر دھاوا بولنے والے دہشتگردیہودی آبادکاروں کے ساتھ اسرائیلی آباد کارکونسل کے سربراہ یوشی دیگان ، وزیربرائے معاشیات ایلی کوہن ، اور اے کے موشی اربیل شامل تھے ۔