(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسندیہودی آبادکاروں کا شدت پسند یہودی مذہبی پیشوا ایہود گلک کی سربراہی میں اور صیہونی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر ایک بارپھر دھاوا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کا سلسلہ بھی جاری ۔
گزشتہ روز درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں نے یہودی شدت پسندمذہبی پیشوا کے ہمراہ قبلہ اول میں گھس کر مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور اس دوران صیہونی فوج نے شرپسندوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا ، صیہونی فوج نے قبلہ اول میں موجود مسلمان عبادت گزاروں کو مسجد سے بے دخل کردیا جبکہ مقدس مقامات کی بے حرمتی پر مزاحمت کرنے پر فلسطینیوں پر تشدد بھی کیا ۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ہزاروں شرپسند یہودی آبادکاراپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اول میں گھس کر اس کی بے حرمتی کرچکے ہیں جبکہ یہ سلسلہ جاری ہے ، رواں سال شرپسند یہودی آباکار245 مرتبہ قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب ہوچکے ہیں ۔