(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں جبری طورپر بسائے گئے غیر قانونی یہودی آبادکاروں کی فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر قابض شرپسندیہودی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے شمالی قصبے اللبن اشرقیہ میں فلسطینیوں کے زیتون کے بڑے ذخیرے کو چرالیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے چرائے گئے زیتون کے ذخیرے میں تقریبا 900 سے زائد درختوں کی تیار زیتون کی فصل تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے زیتون کی کٹائی کا سیزن شروع ہوگیا ہے ، سیزن کے شروع ہوتے ہی شرپسند یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں اور ان کی تیار فصل پر حملوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، شرپسند یہودی آبادکاروں کے حملوں کے دوران انھیں صیہونی فوج یا پولیس کا حفاظتی حصار دستیاب ہوتا ہے جس کے تحت یہ فلسطینیوں پر تشدد اور گھروں میں لوٹ مار کرتے ہیں