(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے حکومتی سرپرستی میں فلسطینیوں پر ظلم و ستم تو ایک جانب اب فلسطینیوں کی املاک کو بھی تباہ کیا جارہا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں گزشتہ روز شرپسند یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی درجنوں گاڑیوں اور گھروں کی دیواروں پر نفرت انگیز اور انتقامی نعرے درج کئے۔
شر پسند یہودی آبادکاروں نے ان دنوں مغربی کنارے اور القدس میں ”بدلہ چکانے” کے عنوان سے فلسطینیوں کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کر رکھی ہے۔ اسی مہم میں شریک جماعتوں کے کارکنوں نے اہالیان القدس کی 22 سے زیادہ گاڑیوں پر نسلی تعصب پر مبنی یہودی مذہبی اور سیاسی نشانات بنائےجبکہ مختلف دیواروں پر انتہائی اشتعال انگیز نعرہ بازی کی ہے۔
ان نعروں میں فلسطینیوں کی جانب سے پتھراؤ کا بدلہ لینے کا کہا گیا ہے جبکہ بیت المقدس سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی دھمکیا ں بھی دی گئی ہیں