(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں شرپسند صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کے حفاظتی حصار میں یہودی مذہبی رسومات کے نام پر مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز درجنوں صیہونی آبادکاروں نے یہودی مذہبی پیشوا یہودا گلیک کی سرپرستی میں اور اسرائیلی پولیس کے حفاظتی حصار میں یہودی مذہبی رسومات کے نام پر قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ، شرپسند صیہونی آبادکاروں میں یہودی طلباء سمیت درجنوں خفیہ ایجنسی کے اہلکار بھی شامل تھے ۔