(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صہیونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی خاندان کو سرعام تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ان کے گھر وادی حسین میں جانے سے روک دیا ، فلسطینی خاندان نے 4 گھنٹے سڑک پرگزارے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ، غیر قانونی صہیونی آبادی "کریانت اربا”میں رہنے والے شرپسند صہیونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے علاقے وادی حسین میں اپنے گھر جانے والی فلسطینی خاندان سیفان پر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور چار گھنٹوں تک انھیں سڑک پر جبری روکے رکھا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شرپسند صہیونی آبادکاروں کی بدمعاشی کے دوران اسرائیلی فوجی اہلکار بھی موجود تھے جنھوں نے شرپسندوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ وہ تماش بین بن گئے تھے ۔