• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

شاباک کے جلادوں کو فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے خطرناک حربوں کی اجازت

پیر 03-12-2018
in صیہونیزم
0
شاباک کے جلادوں کو فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے خطرناک حربوں کی اجازت
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی سپریم کورٹ نے بدنام زمانہ صیہونی انٹیلی جنس ایجنسی ’’ شاباک‘‘ کے جلادوں کو حراست میں لیے گئے فلسطینیوں سے تفتیش کے دوران انتہائی خطرناک اور پرتشدد ہتھکنڈے استعمال کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں اسیران کے حقوق کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ادارے نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ تفتیش کاروں کو فلسطینی قیدیوں‌ پر تشدد کے "خصوصی” حربے استعمال کرنے کی اجازت دے۔ ان حربوں میں اسیران کو نیند سے محروم رکھنا، تشدد کے دوران بجلی کے کرنٹ لگانا، مار پیٹ کے دوران خطرناک آلات کا استعمال کرنا جیسے حربے شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی سپریم کورٹ کے جج جسٹس ڈیوڈ مینٹز نے اس درخواست پر اپنا الگ نوٹ لکھا جب کہ بینج میں شامل دو دوسرے ججوں یتزحاق عمیت اور یوسف الرون نے خطرناک حربے استعمال کرنے کی اجازت دی۔

تاہم انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ صیہونی خفیہ ادارے نے جن ہتھکنڈوں کی اسرائیلی سپریم کورٹ سے اجازت حاصل کی ہے وہ پہلے ہی ماورائے قانون چوبیس گھنٹے استعمال کرتے  چلے آ رہے ہیں۔ ان خوفناک اور پرتشدد حربوں کے نتیجے میں اب تک کئی اسیران تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سنہ 2011ء میں گرفتار کیے گئے فلسطینی فارس طبیش نے رہائی کے بعد اسرائیلی عدالت میں‌ ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دوران حراست حماس سے تعلق کے الزام میں صیہونی جلادوں نے اسے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی تفتیش کاروں‌ نے اس پر تشدد کے انتہائی خطرناک حربے استعمال کیے۔

Tags: آلاتبجلیتشددتفتیش کاروں‌جلادوںحراستحربےحماسسپریم کورٹشاباکصیہونیعدالتفلسطینیقیدیوں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.