(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاستی سرپرستی میں شرپسند یہودی مذہبی جنونیوں کے قبلہ اول پر دھاوے ، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری۔
گزشتہ روز صبح سویرے سیکڑوں یہودی مذہبی جنونیوں نے صیہونی پولیس اور فوج کے حفاظتی حصار میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور یہودی مذہبی رسومات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کی ۔
عینی شاہدین کے مطابق 200کے لگ بھگ یہودی آبادکارجن میں یہودی طلباء وطالبات ، یہودی مذہبی پیشواسمیت اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکار شامل تھے مسجد اقصیٰ کے المغاربہ دروازے سے اسرائیلی پولیس اور فوج کے حفاظتی حصار میں داخل ہوئے اور مسلمان عبادت گزاروں کو مسجد سے بے دخل کرتے ہوئے یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی ۔