(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناہے صہیونی غاصب ریاست نے سال 2004 سے 2018 تک کل 964 مکانات مسمار کئے جس کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے۔
فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاستی دہشتگردی کے باعث رواں سال 3 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں، صیہونی حکام نے 2004 سے 2018 تک فلسطینیوں کے 964 مکانات کو مسمار کیا جس کے نتیجے میں دس ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے۔
صہیونی حکام کا کہناہے کہ فوجی مراکز کے قریب تمام رہائشی مکانات غیر قانونی ہیں جن کو ہر صورت مسمار کیا جانا ہے دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینی مسلمانوں کے گھر مسمار کرکے ان کی جگہ یہودی بستیاں آباد کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔