(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی ریاست اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم جاری ،رواں سال میں خواتین اور بچوں سمیت 2154 فلسطینی باشندے گرفتارکرلئے گئے جبکہ صیہونی فوج کی حراست میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے پرزنرز سینٹرزفار اسٹڈیز سے موصول ہونے والی رپورٹ کےمطابق یکم اپریل سے آج تک قابض صیہونی فوج نے 226بچوں اور128 خواتین اور امدادی کارکنان سمیت ایک ہزار سے زائد فلسطینی باشندوں کو گرفتارکیا گیا ہےجبکہ صیہونی فوج کی حراست میں تشددسے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔
صیہونی فوج نے فلسطینی قانون ساز کونسل کے 63سالہ رکن حسن یوسف کو ان کے گھر سے گرفتارکیا ، حسن یوسف 20 سال صیہونی جیل میں قیدکاٹنے کے بعد چھ ماہ قبل رہاکئے گئے تھے ۔
پرزنرز سینٹرزفار اسٹڈیز کے ترجمان ریاض العشقر نے اس حوالے سے بتایا کہ قابض صیہونی فوج خواتین اوربچوں کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے 226 بچوں میں سب سے کم عمر مقبوضہ بیت المقدس کا رہائشی 12 سالہ عمر ان الھادی ہے جس کو صیہونی فوج پرپتھراؤ کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے ، انھو ں نے مزید بتایا کہ رواں سال گرفتار ہونے والی فلسطینی خواتین میں دو یونیورسٹی کی پروفیسرزاور ایک بین القوامی تنظیم ریڈ کراس کی کارکن بھی شامل ہیں ۔