(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘یونسیف’ نے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں پر امن احتجاجی مظاہروں ، جھڑپوں اورشک کی بنیاد پر فائرنگ کرکے اب تک خواتین اور بچوں سمیت 59 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جبکہ ساڑھے تین ہزار سے زائد فلسطینیوں کو زخمی اور اکثر کو زندگی بھر کیلئے معزور بنا دیا ہے ۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘یونسیف’ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں پر امن مظاہروں حریت پسندوں سے جھڑپوں اور شک کی بنیاد پرفائرنگ کرکے خواتین اور بچوں سمیت اب تک 59 فلسطینی شہید اور 3472 کو زخمی کردیا ہے زخمیوں میں اکثر کی تعداد ایسی ہے جو زندگی بھر کیلئے معزور ہوگئے ہیں ۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خلاف انتقامی حربوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فلسطینی بچوں کے ساتھ عدم مساوات کا برتاؤبھی عام ہے،قابض فوج کے ہاتھوں ہرماہ اوسطا 200 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا جاتا ہے۔