• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

رات گئے غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری، صیہونی فوج کوئی ہدف حاصل نا کرسکی

پیر 26-08-2019
in صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
رات گئے غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری، صیہونی فوج کوئی ہدف حاصل نا کرسکی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبررساں ادارہ ) رات گئے اسرائیلی طیاروں نے محصورغزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارات تباہ ہوگئیں، صیہونی طیاروں کی نچلی پروازوں سے رہائشیوں میں خوف و ہراس، صیہونی طیارے رات گیارہ بجے سے علی الصبح تک غزہ پر کارروائیاں کرتے رہے تاہم اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزہ کی جانب سے اسرائیلی علاقوں میں راکٹ حملوں کے بعد غزہ کے مشرقی علاقےبیت لاہیااورشمالی غزہ میں  حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ کی جانب سے اتوار کی شام اسرائیل میں چارراکٹ داغے گئے جس میں سے تین کو اسرائیل کے ایئرڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم نے فضاء میں تباہ کیا جبکہ ایک جنونی علاقے کے ہائی وے کے قریب گرا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

دوسری جانب فلسطینی حکام نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے رات بھرحماس کے القسام بریگیڈ کے دفترسمیت متعدد مقامات پرحملے کئے گئے تاہم حملوں میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Tags: بیت لاہیاصیہونی طیارےغزہ پر بمباریغزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.