(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے دیوار علیحدگی کےقریب فلسطینی نوجوان کو اسرائیل میں داخل ہونے کا الزام لگا تے ہوئے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز منگل کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی شہر جنین میں دیوار علیحدگی کے قریب الیامون قصبے سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان فیصل غنامہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے کےبعد فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کردیا جس نے زخمی کو اسپتال منتقل کردیا ۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فلسطینی نوجوان نے دیوارعلیحدگی سے غیرقانونی طورپر اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر اس کو زخمی کیا گیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران یہ بیسواں فلسطینی ہے جس کو صیہونی فوج نے اسرائیل میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے کا الزام لگا کرفائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے ۔