• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

دہشتگردانہ صیہونی پالیسیز کے خلاف مزاحمت میں تیزی لائی جائے،حماس

ہفتہ 11-01-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
دہشتگردانہ صیہونی پالیسیز کے خلاف مزاحمت میں تیزی لائی جائے،حماس
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  حماس نے فلسطینی قوم اور تمام فلسطینی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسی کے خلاف جامع مزاحمت میں تیزی لائیں تاکہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ، نسل کشی، یہودی آبادکاری، فلسطینی اراضی اور املاک پرقبضے کے  مذموم عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان ھازم قاسم کی جانب  سے  جاری بیان میں اسرائیلی وزیردفاع کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت  کرتے ہوئے  فلسطینی قوم اور تمام فلسطینی قوتوں سے صیہونی ریاست کے خلاف جامع مزاحمت میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

ترجمان حماس کی جانب سے  جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیردفاع کا بیان صہیونی ریاست کی استعماری اور غاصبانہ پالیسی کا عکاس ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے ، انھوں نے کہا کہ  صیہونی وزیر دفاع کا بیان اسرائیلی ریاست کی فلسطینی قوم پرمسلط کی گئی اس جنگ کا حصہ ہے جو امریکا کی مدد سے فلسطین پرصہیونی قبضے کو مستحکم کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

ھازم قاسم کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر کھلی  جارحیت ہے جس کے خلاف پورے غرب اردن میں اور فلسطین بھر میں جامع مزاحمتی پروگرام پرعمل درآمد کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے اسرائیلی دہشتگردانہ پالیسی کے خلاف فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ جاری پولیس اور فوجی تعاون فوری طورپر ختم کرے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے گانگریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  غرب اردن  میں نئے یہودی ریائشی یونٹس کی تعمیرات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ دس سالوں  میں  غرب اردن میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں کی تعداد 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کرنے  کا اعلان کیا تھا ۔

Tags: اسرائیلی وزیردفاعحماسصیہونی پالیسیزغرب اردننفتالی بینیٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.