• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

دوماہ سے جاری بھوک ہڑتال  کے باعث فلسطینی قیدی موت کے منہ میں پہنچ گیا

جمعہ 04-10-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
دوماہ سے جاری بھوک ہڑتال  کے باعث فلسطینی قیدی موت کے منہ میں پہنچ گیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی مظالم جاری عالمی برادری افسوسناک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ، صیہونی زندانوں  میں سیکڑوں فلسطینی اسرائیلی مظالم اور غیرانسانی اقدامات کے خلاف احتجاجا بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

صیہونی زندان میں انتظامی قید کےخلاف احتجاج کرنے والے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے رہائشی فلسطینی قیدی طارق قعدان کی حالت  دو ماہ سے مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے ۔ جنین میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطابکرتے ہوئے فلسطینی قیدی طارق قعدان کی بہن نے  صیہونی زندان میں قید طارق قعدان کی انتہائی مخددوش حالت کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض ریاستی دہشتگردی اور انتظامی قید کے خلاف گزشتہ 64 روز سے مسلسل  جاری رہنے والی بھوک ہڑتال کے باعث  طارق قعدان کی حالت اسقدر مخدوش ہوگئی ہے کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے بھی نہیں ہوپارہے ہیں۔

 ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ ن کے بھائی نے نقل وحرکت تک بند کر دی ہےوہ بہت تکلیف میں ہیں، مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث  نقاہت کی وجہ سے وہ حرکت تک نہیں کرسکتے، انہوں نے جیل میں کھڑے ہونے کی کوشش کی مگر کم زوری کی وجہ سے وہ گر گئے جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔

انھوں نے بھائی کی انتہائی مخدوش حالت پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود صہیونی حکام نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ جاری رکھا ہوا ہے۔ صہیونی پولیس نے طارق قعدان  کے ساتھ مسلسل لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Tags: انتظامی قیدطارق قعدانعالمی برادری افسوسناک خاموشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.