(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب پارلیمنٹ کے رکن اوفر کسیف نے کہا ہے کہ دنیا سفاک ناجائز ریاست اسرائیل کو غزہ کے بعد مغربی کنارے میں ایک اور نسل کشی کی جانب بڑھنے سے روکے۔
عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرائیل کی حدس تل پارٹی کے رکن پارلیمان اوفر کسیف نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم ریاست اسرائیل مغربی کنارے میں ایک اور نسل کشی کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم قابض صہیونی ایک خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہے ہیں اس خطرے کا سامنا آج صہیونی اور عرب دونوں کو ہے۔
بتاتے چلیں کہ اوفر کسیف عرب اکثریتی جماعت سے تعلق رکھنے والی جماعت حدس تل پارٹی سے تعلق رکھنے والے یہودی رکنِ پارلیمنٹ ہیں اور ابھی حال ہی میں امریکی صدر کے قابض قاتل پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ان کے ساتھی عرب رکن پارلیمنٹ ايمن عودہ کو پارلیمنٹ سے بے دخل کردیا گیا تھا۔