• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حماس ہیکرز کا اسرائیلی فوج کے مانیٹرنگ نظام پر سائبر حملہ

ہفتہ 09-02-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
حماس ہیکرز کا اسرائیلی فوج کے مانیٹرنگ نظام پر سائبر حملہ
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ہیکروں نے غرب اردن میں فوج کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے سائبرحملہ کیا تھا تاہم اسے ناکام بنا دیا گیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ’’یسرائیل ھیوم‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حماس کے ہیکروں نے اسرائیلی فوج کے مانیٹرنگ سسٹم پر سائبر حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’’صفا‘‘ کے مطابق اگرحماس کا سائبرحملہ کامیاب ہوجاتا تو غرب اردن میں کیمروں کی مدد سے اسرائیلی فوج کسی قسم کی معلومات حاصل نہ کرسکتی۔

اس کےعلاوہ سائبرحملے کی کامیابی کی صورت میں اسرائیلی فوج کی آپریشنل کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی اور فوج کی نقل وحرکت میں بھی مشکلات درپیش آتیں۔

اسرائیلی فوج کے ایک عہدیدار ’’نوعام شاعر‘‘ کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے سائبرحملے بدستور جاری ہیں۔حال ہی میں حماس کی طرف سے فوج کے مانیٹرنگ نظام پر ایک بڑا سائبرحملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔

Tags: اسرائیلحماسحملہسائبرغرب اردنفلسطینمانیٹرنگمشکلاتنظامہیکر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.