(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا کہنا ہے کہ لبنان ا ور فلسطین کے درمیان مذاکرات میں فلسطینی قوم کی تمام نمائندہ قوتوں کی شرکت ضروری ہے تاکہ دونوں اقوام کے مفادات اور حقوق کا مکمل تحفظ کیا جاسکے۔
لبنان میں حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن جہاد طہ نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس کرتےہوئے لبنانی حکام اور فلسطینی قوتوں کےدرمیان ہونے والے مذاکرات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت اس وقت تک لبنان اور فلسطین کے درمیان مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گی جب تک تمام فلسطینی قوتوں کو اس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی۔
انھوں نے فلسطین ۔ لبنان کے درمیان جامع مکالمے اور حقیقی معنوں میں بھائی چارے کو روں پروان چڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان ۔ فلسطین مذاکرات میں فلسطینی قوم کی تمام نمائندہ قوتوں کی شرکت ضروری ہے تاکہ دونوں اقوام کے مفادات اور حقوق کا مکمل تحفظ کیا جاسکے۔ حماس رہ نما