(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ لبنان میں عارضی طور پر مقیم لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کادارومدار اقوام متحدہ کی ایجنسی پر ہے لاکھوں پناہ گزینوں کی امداد کیلئے ہنگامی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے شعبہ امور پناہ گزین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے ہنگامی امدادی پلان تیارکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لبنان میں لاکھوں فلسطینی پناہ گزین عارضی طورپرمقیم ہیں اور ان کی دیکھ بحال کی ذمہ داری اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ کے پاس ہے۔
اونروا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، حماس عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ہنگامی مالی امداد کا پروگرام شروع کیا جائے۔
حماس کی طرف سے یہ بیان 29 نومبر کو فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارے ‘اونروا’ کومالی بحران کا سامنا ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ‘اونروا’ کی مالی مدد کرے تاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مالی مشکلات کم کی جا سکیں۔