• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کی تعداد 140ہوگئی

پیر 23-09-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کی تعداد 140ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندانوں میں "انتظامی قید” کی پالیسی کے اور قید خانوں میں کینسرکا باعث بننے والے "جیمر” کی تنصیب کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 140 ہوگئی۔

فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےو الے ادارے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  صیہونی زندانوں میں فسطینی قیدیوں کےساتھ غیرانسانی سلوک، "انتظامی قید کی پالیسی” کے خلاف اور جیلوں میں کنسر کاباعث بننےوالے "جیمرز ” کے خلاف بدنام زمانہ اسرائیلی "رامون جیل "سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک اب کئی دوسری جیلوں میں پھیل گئی ہے۔

"رامون "اور کئی دوسری جیلوں میں  میں مزید درجنوں فلسطینی قیدیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے جس کے بعد رواں ہفتے احتجاجا بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 140 سے تجاوز کرگئی ہے۔خیال رہے کہ جمعرات کے روز فلسطینی اسیران تحریک نے کینسر کا باعث بننے والے جیمرز جیلوں میں نصب کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتا شروع کردی تھی۔ بھوک ہڑتالی اسیران میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے محمد عرمان، عثمان بلال، عباس السید، اشرف ازغیر، معمر الشیخ اور احمد القدرہ سمیت دیگر رہنماں بھی شامل ہیں۔

جمعرات کے روز "رامون جیل” میں قید فلسطینیوں نے جیمرز کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ اس نئی احتجاجی تحریک میں دسیوں اسیران نے شمولیت کا اعلان کیا ہے جن میں اب تک  ایک سو اسیران بھوک ہڑتال شرو ع کرچکے ہیں۔

Tags: "انتظامی قید کی پالیسی"جیمرزرامون جیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.