(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی یونین بچوںکے ساتھ بدسلوکی کرنے والی افواج اور تنظیموں کو اقوام متحدہ کی ممنوعہ فہرست میں شامل کرنے کیلئے تیزی سے کام کررہی ہے اس کیلئے کروڑوں ڈالرخرچ بھی کررہی ہے۔
غیرقانونی صیہونی ریاست کے معروف عبرانی اخبار اسرائیل ھوام نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی بائیں بازو کی تنظیموں کے علاوہ انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کو بنیاد بنا کر یورپی ممالک نے قابض صیہونی فوج کو فلسطینی معصوم بچوںکے ساتھ مجرمانہ سلوک کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششں کی جو گذشتہ دوسالوں سے جاری ہیں اب ان میں اور تیزی آگئی ہے۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی بچوں کو انتقامی کارروائیوں کی بنیاد پر مجرمانہ سلوک کا نشانہ بنانے پر مجرم فوج کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے اسرائیل کی بائیں بازو کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی امدادی یونین کے ذریعے کوششں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ یورپی اور فلسطینی تنظیموں میں ناروے کونسل برائے پناہ گزین، بچوں کے حقوق کے عالمی ادارے، ریسکیو چلڈرن اوردوسری تنظیموں کی طرف سے عالمی عدالت میں اسرائیلی فوج کے خلاف شکایات درج کرائی گئی ہیں جن میں اسرائیلی فوج کو فلسطینی بچوں کے ساتھ مجرمانہ برتاؤ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ اطفال مہم کی طرف سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ‘یونیسیف’ اور فلسطینی علاقوں مں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق مرکز’اوچا’ کو فوج کے ہاتھوں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے اعدادو شمار جاری کے جاتے ہیں۔