(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بغیر الزام اور مقدمے کے صیہونی زندان میں زندگی کے نو سال گزارنے والا فلسطینی گزشتہ روز رہا کردیا گیا ۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے نواحی قصبے زبدہ کے رہائشی 48 سالہ محمود علی عمارنہ کو صیہونی حکام نے نو سال تک بغیر کسی جرم اور مقدمے کے قید رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا ہے ۔ محمود علی کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔