(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی ، اختیارات سے تجاوز اور رشوت خوری کے الزامات پر تین سو سے زائد گواہان کی موجودگی کا انکشاف ہو اہے ۔
اسرائیلی استغاثہ کی جانب سے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی سے متعلق تین کیسوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرد ی گئیں ۔ اس حوالے سے 333 گواہوں کے نام موجود ہیں۔ ان میں نیتن یاہو کے دولت مند دوست احباب اور سابق معاونین شامل ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے تین مختلف کیسوں میں رشوت خوری ، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات سے متعلق فردِ جرم سرکاری طور پر پارلیمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔
اس کے خلاف اپیل اور مقدمے سے استثنا کے لیے اسرائیلی وزیراعظم کے پاس 30 دن کا وقت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یتن یاہو جو اسرائیل پر تقریبا ایک دہائی سے حکومت کر رہے ہیں، انہوں نے کسی بھی غلط کام کے ارتکاب کی تردید کر دی ۔