• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

بدعنوانی کا نیا مقدمہ نیتن یاھو کا تعاقب کرتے ہوئے

بدھ 16-01-2019
in صیہونیزم
0
بدعنوانی کا نیا مقدمہ نیتن یاھو کا تعاقب کرتے ہوئے
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو بدعنوانی کے کئی کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔ وہ پہلے کیسز میں سے کسی میں بری نہیں ہو پائے کہ کرپشن کا ایک نیا مقدمہ ان کے تعاقب میں ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر یوسف شابیرا نے پرسیکیوٹرجنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ بتائیں کہ آیا نیتن یاھو اپنے چچا زاد سے عدالتی اخراجات کی ادائیگی کی مد میں مالی معاونت کرنےحاصل کرکے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں یا نہیں۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ اسٹیٹ کنٹرولر نے مشیر قانون افیحائی منڈلبلیٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کی چھان بین کریں کہ انہوں نے اپنے چچا زاد اور کاروباری شخصیت میلیکو فیسکی سے عدالتی اقدامات کے لیے رقم وصول کی تھی یا نہیں۔ اگر انہوں نے رقم وصول کی ہے تو وہ خلاف قانون یا نہیں۔

حال ہی میں اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے انکشاف کیا تھا کہ گذشتہ دو سال کے دوران نیتن یاھو نے اپنے چچا زاد سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کی تھی۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق اگر قانون کے مطابق یہ رقم رشوت وصولی کے زمرے میں آئی تو نیتن یاھو کو ایک اور کرپشن کیس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Tags: اسرائیلخلاف ورزیرشوتصیہونیعدالتیقانونکرپشنمشیر قانوننیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.