(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایران کی جانب سے ممکناء خطرات سے نمٹنے کیلئے خلیجی ریاست بحرین میں ہونے والی کانفرنس میں صیہونی ریاست اسرائیل کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے شرکت کی۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز 8 ماہ قبل وارسا میں ہونے والی امریکی کانفرنس کے تسلسل میں خلیجی ریاست بحرین میں منعقدہ بین الاقوامی اور علاقائی جہاز رانی کانفرنس میں اسرائیلی اعلیٰ اختیاراتی وفد نے شرکت کی ، اس کانفرنس کا بنیادی مقصد ایران کے جارحانہ رویے کے پیش نظر مشرقی وسطیٰ میں حکمت عملی ترتیب دینا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکام اورعہدیداران کی بحرین کانفرنس میں شرکت کا یہ پہلا موقع نہیں، بحرین میں ہونے والی کانفرنسوں میں اسرائیلی وفود کو شرکت پرمدعو کیا جاتا ہے۔ رواں سال اپریل میں اسرائیلی وزیر اقتصادیات یوسی کوھین نئ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ منامہ کانفرنس میں شرکت کی تھی۔