(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے 189، مغربی کنارے سے369 اور غزہ کی پٹی سے 16 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم "المیزان” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ ماہ جولائی میں 112بچوں اور 12خواتین سمیت مجموعی طور پر 574 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں قائم صرف دو صیہونی جیلوں عوفر اور تل میگدو میں 350 فلسطینی بچے جن میں سے بعض کی عمریں اٹھارہ سال سے بھی کم ہیں اور 62 خواتین اور 21 صحافی قید ہیں ۔