• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایرانی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی امریکی حملے میں شہید

جمعہ 03-01-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
ایرانی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی امریکی حملے میں شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  امریکی فضائیہ نے  ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی گاڑی کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نشانہ بنایا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آج صبح  مریکی حملےمیں ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ نے بغداد میں ایرانی جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے عالمی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے جس کے  نتائج امریکا کو بھگتنا ہی ہوں گے ۔

امریکی طیاروں نے جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت نشانہ بنایا جب ایرانی پاسداران انقلاب الحشد الشعبی ملیشیا کے متعدد رہ نماؤں اور ارکان کے ساتھ بغداد کے ہوائی اڈے سے باہر نکل رہے تھے۔

امریکی طیاروں نے ان پر راکٹ سے حملے کئے جس کے نیتجے میں الحشد الشعبی کے اہم رہ نما ابو مہدی المہندس سمیت متعدد افراد شہید ہوئے ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپنی سرکش مہم جوئی کے نتائج کی ذمہ داری امریکہ خود اٹھائے گا،  جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ امریکا کی احمقانہ اور خطرناک حرکت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملہ کے نتائج کی تمام تر ذ مہ داری امریکا پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی اس ایرانی مئوثر فورس کے سربراہ تھے جو داعش، القاعدہ، النصرہ اور دیگر گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہی تھی۔

واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ تھے جو اسرائیلی جارحیت اور خطے  میں صیہونی دہشتگرد ی کے خلاف منظم انداز میں حکمت عملی کے تحت  صیہونی اثررسوخ کو ضائل کرنے کیلئے بھرپور انداز میں مصروف تھے ۔

Tags: القدس فورسایرانایرانی پاسداران انقلابجواد ظریفقاسم سلیمانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.