• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایتمار بن گویر، قابض اسرائیل کے ظلم و جبر کا چہرہ

انتہاپسند اسرائیلی وزیر کی پالیسیوں نے مقبوضہ فلسطین میں ظلم، نفرت اور قتل و غارت کے نئے باب رقم کیے

ہفتہ 08-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
ایتمار بن گویر، قابض اسرائیل کے ظلم و جبر کا چہرہ
0
SHARES
0
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کا نام آج صہیونی دہشت گردی، نسلی نفرت اور فلسطینی عوام کے اجتماعی قتل عام کی علامت بن چکا ہے۔

ایک عبرانی یونیورسٹی میں تقریب کے دوران ایک صہیونی شہری نے بن گویر کو للکارتے ہوئے کہا کہ”تم نسل پرست ہو، یہودیوں اور عربوں کے قتل کے ذمہ دار ہو، تم کاہانا اور گولڈسٹائن جیسے مجرموں کے پیروکار ہو!”
یہ الفاظ کسی دھماکے سے کم نہ تھے جنہوں نے یہ ظاہر کر دیا کہ خود قابض ریاست کے اندر بھی بن گویر سے نفرت اور مجرمانہ سوچ کے خلاف غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

النقب میں مظلوموں کے گھروں پر حملے

ایتمار بن گویر اپنی فسطائی سوچ کے تحت فلسطینی بدوی خاندانوں کے گھروں پر حملے کراتا ہے۔ النقب کے علاقے میں وہ خود مسلح فوجیوں کے ہمراہ پہنچ کر غریب فلسطینیوں کے مکانات گراتا ہے اور ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیتا ہے۔

یہ اقدامات کسی قانونی اختیار کے تحت نہیں بلکہ طاقت، نفرت اور تسلط کی سوچ کے تحت انجام دیے جاتے ہیں۔
بوڑھوں، عورتوں اور بچوں کے سروں سے چھتیں چھین کر بن گویر دنیا کو قابض اسرائیل کی درندگی کا پیغام دیتا ہے، جیسے کہ فلسطینی سرزمین پر انسانی حقوق نام کی کوئی چیز باقی نہ ہو۔

جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر ظلم

یہ وہی بن گویر ہے جو فلسطینی اسیران کے خلاف نفرت کا عملی مظاہرہ کرتا ہے۔ وہ جیلوں میں داخل ہو کر قیدیوں پر تشدد کرتا ہے، ان کی تذلیل کرتا ہے اور فخر سے کہتا ہے کہ "اب صرف ان کا خاتمہ باقی ہے۔”

یہ وہ رویہ ہے جو ایک وزیر کے بجائے ایک درندہ صفت جلاد کا ہوتا ہے جو اپنی طاقت کے نشے میں انسانیت کی تمام حدیں پار کر چکا ہو۔

مروان برغوثی کے سامنے تکبر کا مظاہرہ

بن گویر کے حالیہ دورۂ جیل کے دوران جب وہ فلسطینی رہنما مروان برغوثی کے سامنے کھڑا ہوا تو صہیونی صحافی جدعون لیوی نے اسے فلسطین کی مکمل کہانی قرار دیا۔

لیوی کے مطابق "وہ لمحہ فلسطین کے المیے کا عکس تھا کہ جہاں ایک طرف ظالم اور غاصب کھڑا تھا اور دوسری جانب اپنی سرزمین سے جڑا مظلوم فلسطینی”
انہوں نے لکھا کہ بن گویر کو اپنے اس عمل پر فخر تھا کیونکہ اس کی سیاست کا محور ہی فلسطینیوں کی تذلیل، ان کا قتل اور ان کی مزاحمت کو کچلنا ہے۔

حماس کی مذمت اور انتباہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے بن گویر کے مجرمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ النقب میں بدوی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی قابض اسرائیل کی منظم دہشت گردی اور فاشزم کا واضح مظہر ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی آبادیوں پر قبضہ، ان کے گھروں کو مسمار کرنا اور ان کی زمینوں کو ہتھیانا ایک سوچی سمجھی نسل کش پالیسی ہے جو انسانیت کے خلاف جرم کے زمرے میں آتی ہے۔

حماس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ قابض اسرائیل کے انہدامی اور جبری انخلا کے منصوبوں کو روکا جا سکے۔

"کیا دہشت گرد خدا کے برگزیدہ ہیں؟”

فلسطینی مفکر ڈاکٹر فائز ابو شمالہ نے اپنے بیان میں بن گویر کی درندگی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ "کیا بن گویر اور اس کے حواری واقعی خدا کے برگزیدہ قوم ہیں؟ کیا اللہ نے قاتلوں، دہشت گردوں اور معصوم بچوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو منتخب کیا ہے؟ کب سے رب العادل نے ظلم و جبر کو اپنی رضا قرار دیا ہے؟”

انہوں نے مزید کہا، "دنیا کی انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟ کیا عالمی ریڈ کراس سو گئی ہے؟ جب فلسطینی قیدیوں پر ظلم، ان کے گھروں کی تباہی اور ان کے بچوں کا قتل روز کا معمول بن چکا ہے تو خاموشی کیوں؟ اگر یہ دہشت گردی نہیں تو پھر دہشت گردی کی تعریف کیا ہے؟”

قابض ریاست کا ننگا چہرہ

ایتمار بن گویر کا کردار صرف ایک شخص کی درندگی نہیں بلکہ قابض اسرائیل کے اس نظام کی جھلک ہے جو ظلم کو قانون، درندگی کو دفاع اور نسل کشی کو سکیورٹی کا نام دیتا ہے۔

یہی وہ چہرہ ہے جو دنیا کے سامنے "جمہوریت” کا نقاب پہن کر ظاہر ہوتا ہے مگر اندر سے خون آلود، متعفن اور انسانیت دشمن ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.