(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ” اونروا”کا فلسطین میں معذور شہریوں کےمسائل اور ان کی روز مرہ زندگی کے حوالے سے اپنی نشریات پیش کرنے والے ریڈیو کو ختم کرنے کا فیصلہ جس کے باعث پہلے سے بے روزگاری کا شکار غزہ رہائشی ادارے کے ملازمین میں سخت مایوسی پھیل گئی۔
وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور ان کی کفالت کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کے زیر اہتمام 2006ء میں’فرسان الارادہ’ (عزم کے شاہ سوار) کے عنوان سے ایک نیا ریڈیو اسٹیشن قائم کیا گیاتھا جس کو اب بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے باعث ریڈیو چینل میں کام کرنے والے 24 ملازمین کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ اب انھیں کسی قسم کی تنخواہ فراہم نہیں کی جائےگی ۔