• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

اومان نے اپنی فضاء اسرائیل کے لیے کھول دی: اسرائیلی وزیر اعظم

منگل 11-12-2018
in صیہونیزم
0
اومان نے اپنی فضاء اسرائیل کے لیے کھول دی: اسرائیلی وزیر اعظم
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست اومان نے اپنی فضاء اسرائیل کے طیاروں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اومان کی طرف سے فضاء استعمال کرنے کی اجازت ملنے کے بعد اسرائیل کی فضائی کمپنی ’’ال عال ‘‘ کے مسافر طیارے بھارت اور کئی دوسرے ممالک کے لیے اومان کی فضاء سے گزر سکیں گے۔

خیال رہے کہ اومان کی طرف سے اسرائیل کو اپنی فضاء استعمال کرنے کی اجازت ایک ایسے وقت میں دی ہے جب خلیجی ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

دو ماہ قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اومان کا ایک روزہ دورے بھی کر چکے ہیں۔ ان کے اس دورے پر عرب اور فلسطینی عوامی حلقوں میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

سوموار کو تل ابیب میں سفیروں کی ایک کانفرنس سے خطاب میں نیتن یاھو نے کہا کہ ہمیں اسی طرح سعودی عرب کی طرف سے بھی اپنی فضاء استعمال کرنے کی اجازت کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل فضائی کمپنیاں بھارت اور مشرق بعید کے فضائی سفر کے لیے ان ممالک کی فضاء سے گزر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اومان کی طرف سے اپنی فضاء استعمال کرنے کی اجازت اہم پیش رفت ہے تاہم اگر سعودی عرب اپنی فضاء استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا تو اس پیش رفت کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔

Tags: اومانبھارتطیارےفضاءکانفرنسنیتن یاھووفد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.