(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی رہنما ماضی میں بھی بغیر کسی جرم کے تقریبا 8 سال سے زائد عرصہ صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکےہیں۔
قابض صیہونی فوج نے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سینیر رہ نما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن عزام سلھب کو گزشتہ روز آٹھ ماہ قید رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔
صیہونی فوج نے عزام سلھب کو گز شتہ برس جولائی میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتارکیا تھا مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے جلزون پناہ گزین کیمپ سے گرفتارکیا تھا جس کے بعد انھیں عوفر جیل چار ماہ قیدر کھنے کے بعد مزید چار ماہ کی توسیع کرتے ہوئے دوسرے حراستی مرکز منتقل کردیاگیا تھا ۔
واضح رہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے فلسطینی رہنما عزام سلھب کو ماضی میں بھی متعدد مرتبہ گرفتار کیا جاچکا ہے اور وہ انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت کم سے کم 8 سال سے زائد عرصے تک صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکےہیں، اس سے قبل سنہ 2017ء کو انہیں کئی سال قید رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔